Jun 09, 2017 02:55 pm
views : 698
Location : Sindh Assembly
Karachi- Local Bodies Protest
کراچی ,وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ہی حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے،وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا۔
صوبائی بجٹ کے خلاف بلدیاتی نمائندے سندھ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندوں نے سندھ اسمبلی کے
باہر بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پربلدیاتی نمائندوں کی جانب
سے سندھ حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کیگئی، سندھ اسمبلی کی
گلی کے دونوں مرکزی دروازوں کو بند کر دیا گیا ہے ،پولیس نے احتجاج کے لئے
جمع ہونے والی خواتین کونسلرز کو بھی ریڈ زون سے باہر نکال دیا ہے اور
کبوتر چوک سے سندھ اسمبلی جانے والے راستے بند کر دئیے ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ
اپنی ہی حکومت کا کام کرنے نہیں دے رہے ہیں،بجٹ میں وہی اسکیمیں شامل کی
گئی ہیں جنکا سندھ حکومت کو شوق ہے کوئی بھی نئی اسکیم شامل نہیں کی گئی۔