Jun 09, 2017 03:44 pm
views : 541
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Asif Kirmani Media Talk
اسلام آباد،تحفظات کے باجود جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،آصف کرمانی
رہنما مسلم لیگ ن آصف کرمانی نے کہا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم جے
آئی ٹی سے تعاون کررہے ہیں اور یہ تعاون آگے بھی جاری رہے گا،ہم نے ماضی
میں بھی احتساب کرایا آج بھی احتساب کرا رہے ہیں، وزیر اعظم دودھ کا دودھ
اور پانی کا پانی چاہتے ہیں، اسی لیے حکومت نے جے آئی ٹی کو مضبوط بنایا
اور اسے نیب کے اختیارات دیئے۔
جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نماندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف
کرمانی نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز نے استثنیٰ نہیں لیا، جب بھی جے
آئی ٹی نے بلایا وہ پیش ہوئے، جو دستاویز جے آئی ٹی مانگتی ہے ہم پیش کر
دیتے ہیں تاہم حکومت بے بس نہیں، ہم عدالت اور عوام میں جانے کا حق رکھتے
ہیں،ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو اپنا حق استعمال کریں گے،ْ تحفظات کسی قسم
کے بھی ہوں ان کودورکیا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان صاحب نے فرمایا ہے جو ن لیگ
کریگی وہی میں کروں گا،کاش عمران خان نے چار سال ضائع نہ کئے ہوتے (ن) لیگ
کی طرح کام کرتے، ہماری بھی عمران خان سے درخواست ہے جومسلم لیگ (ن) کرے
وہی آپ کریں،مرضی کے فیصلے نہ آنے پر وہ ملک میں فساد کرانے اور سڑکوں پر
آنے کی بات کرتے ہیں۔
آصف کرمانی نے کہاکہ عمران خان الزام تو لگاتے ہیں تاہم عدالتوں کا سامنا
نہیں کرتے، مسلم لیگ (ن) دہشت گردی کے خلاف لڑرہی ہے لیکن عمران خان دہشت
گردوں کا پشاور میں دفتر کھلوانا چاہتے تھے انہوں نے سی پیک کے منصوبے کو
سبوتا ژکرنے کی کوشش کی،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اعلیٰ عدالتوں سے
مطالبہ کیا کہ دھرنے کے دوران ملک کو نقصان پہنچانے، کنٹینر پر کھڑے ہوکر
سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنائی
جائے۔