Jun 09, 2017 03:46 pm
views : 717
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Tariq Fazal Chaudhry Media Talk
اسلام آباد،عمران خان عدالتی بھگوڑے ہیں،طارق فضل چوہدری
وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں کے
بھگوڑے ہیں عدالت میں منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہوئے،پریس کانفرنسیں
کرتے پھرتے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کسی کی ڈیمانڈ سے پہلے نوازشریف نے سب سے پہلے خود
کو احتساب کیلئے پیش کیاہے،کیونکہ وزیراعظم نوازشریف چاہتے ہیں کہ ملک میں
احتساب ہوں، تحریک انصاف کے پاس نئے پاکستان کا فارمولا نہیں تھا اس لیے اس
دھرنے، سڑکیں ناپنے اور گالم گلوچ کی سیاست شروع کی۔ پرویز مشرف دور میں
بھی ہمارا احتساب ہوا لیکن کچھ برآمد نہیں ہوا، عمران خان عدالتوں کے
بھگوڑے ہیں،وہ عدالت میں منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہوئے اور پریس
کانفرنسیں کرتے پھرتے ہیں۔
وزیر مملکت نے مزیدکہا کہ عمران خان نے انتخابات ہارنے کے بعد عدالتی جنگ
شروع کی جس کا مقصد سیاسی میدان میں ملنے والی ناکامیوں کو چھپانا تھا۔