Jun 09, 2017 04:46 pm
views : 646
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 431 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں431پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 431پوائنٹس کی کمی کے
بعد49526پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر350کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،227کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔