Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 10, 2017 01:38 pm views : 754

Location : Central Jail

Multan- Vice Chairman PTI Shah Mehmood Qureshi Media Talk
  • Urdu

ملتان، حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے،شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ جمشید دستی سے کارروائی میں انتقام کی بوآرہی ہے، آج جو حکومت پر تنقید کر رہے ہیں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیخ رشید پر ایک نمائندے کے ذریعے حملہ کرایا گیا اورجمشید دستی پر ایسے مقدمات بنائے گئے جن کا علم ہی نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل میں قید رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سے ملاقات کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ، کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔
ملتان جیل کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما پیپرکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پرقائم کی گئی، جب تک نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدے پررہیں گے جے آئی ٹی پردباؤ بنا رہے گا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے کیونکہ وہ جے آئی ٹی میں مناسب جواب نہیں دے پا رہی اوراب اسے متنازع بنا کربائیکاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، اگرمسلم لیگ (ن) قانون اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی توہم قانونی اداروں کے ساتھ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ بجٹ سیشن میں جمشید دستی کو بلوایا جائے، جس پراسپیکر نے کہا کہ جمشید دستی کی گرفتاری کی اجازت نہیں لی لیکن اطلاع دی گئی ، درخواست دی جائے تو جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈرجاری کردوں گا، وہ جمشید دستی سے دستخط شدہ درخواست لینے آئے لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ کہتے ہیں اوپرسے حکم ملنے تک جمشید دستی سے ملنے نہیں دے سکتے، ہم نے انہیں کہا کہ ملاقات نہیں کرنے دیتے تو درخواست پرجمشید دستی کے دستخط کرا کر بھجوادیں اور اگر جیل سپرنٹنڈنٹ درخواست پر دستخط نہیں کراتے تو پیر کو متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں معاملہ رکھیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل میں قید رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سے ملاقات کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ، کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved