Jun 10, 2017 01:53 pm
views : 751
Location : Air Frieght Unit (AFU) Old Terminal Airport
Karachi- Pakistan Custom Press Conference
کراچی،کسٹم کی کارروائی، مسقط جانے والے مسافر سے 7 کلو ہیروئن بر آمد
پاکستان کسٹم پریونیٹو نے جناح انٹرنیشنل پورٹ کراچی میں کارروائی کرتے
ہوئے مسقط جانے والے مسافر کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
کرلی ہے،کلکٹر کسٹم پریونیٹو کا کہنا ہے کہ ملک کو بدنامی سے بچانے کے لیے
منشیات کی روک تھام کے لیے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایس او پی بنارہے
ہیں جو جولائی کے آخری تک نافذالعمل ہوجائے گی۔
کلکٹر کسٹم پریونیٹوسیفالدین جونیجو نے اے ایف یو کراچی ایئرپورٹ پر پریس
کانفرنس کرتے ہوئیکہا کہ 7اور 8تاریخ کی درمیانی شب کسٹم پرویونیٹو کے عملے
نے عمان ایئرلائن کی مسقط جانے والی پروازwy۔326/wy103میں سوار آزاد کشمیر
سے تعلق رکھنے والے برطانوی نڑاد مسافرجاوید علی ولد قربان علی کے سامان
کی تلاش لی تو انکشاف ہوا کہ مسافر نے سوٹ کیس کی پیکنگ میں براؤن کلر کی
7.75کلو گرام ہیروئن چھپائی ہوئی ہے،پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی
مارکیٹ میں 7کروڑ 75لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے
مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، گزشتہ سال پکڑے جانے والی 22کلو گرام
ہیروئن اسمگلنگ اور اس کیس میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ابتدائی شواہد سے لگتا
ہے کہ ملزم جاوید علی کا تعلق بین الاقوامی اسمگلنگ گروہ سے ہے،ملزم خود
بھی نشے کا عادی ہے،تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوں گے۔
سیف الدین جو نیجو نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کسٹم
بھرپور اقدامات بروئے کار لارہی ہے، ملک کو بدنامی سے بچانے کے لیے منشیات
کی روک تھام کے لیے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایس او پی بنارہے ہیں جو
جولائی کے آخری تک نافذالعمل ہوجائے گی۔