Jun 10, 2017 02:32 pm
views : 655
Location : Punjab Assembly
Lahroe- CM Punjab Attend Punjab Assembly Session
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی آمد
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی آمد کام کرگئی, اسمبلی میں وزراء سمیت
اراکین اسمبلی بھی حاضر، کورم پورا لیکن کورم کا سب سے زیادہ شور مچانے
والی اپوزیشن اپنے اراکین ہی پورے نہ کرسکی۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ نے اپنے چیمبر میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست، کسان
دوست اور صنعتکار دوست ہے,صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا گیا
ہے۔
شہباز شریف نے کہا ترقیاتی پروگرام مضبوط معیشت، پائیدار ترقی اور عوام کا
معیار زندگی بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا،منتخب نمائندے پہلے سے
زیادہ جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت میں جت جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی نگرانی کریں اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔