Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 10, 2017 02:44 pm views : 684

Location : FESCO Headquarter

Faisalabad- State Minister Abid Sher Ali Media Talk
  • Urdu

فیصل آباد،عمران خان جمہوری طریقے سے ساری زندگی بھی لگے رہیں تو اقتدار میں نہیں آسکتے،عابد شیر علی

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان تو کیا ان کے بڑے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتے عمران خان کی تین بار تلاشی ہو چکی ہے ، ان کو نظر آرہا ہے کہ جے آئی ٹی میں بھی ان کو شکست ہو گی اس لئے اب اداروں کو حکومت سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے ، وزیراعظم نوازشریف نے خود اور اپنی فیملی کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، حسن اور حسین نواز تحفظات کے باوجود کئی بار جے آئی ٹِی میں پیش ہو چکے ہیں، اگر ثبوت ملتے ہیں تو کاروائی کی جائے۔
فیسکو ہیڈ کوارٹرمیں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا عمران خان جھوٹے اور مکار آدمی ہیں وہ آصف علی زرداری کے خلاف نہیں بولیں گے کیوں کہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ملک کی خدمت کرنے والے نواز شریف کے خلاف محاذ بنا لیا گیا، عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ زرداری کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے ساری توجہ جے آئی ٹی کی طرف ہوگئی ہے اور زرداری کی 90 فیصد کرپشن پیچھے چھپ گئی۔
عابد شیر علی کا نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے اورعمران خان نے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی سازشیں شروع کردیں ہیں،جے آئی ٹی کا مطالبہ کرنیوالے تمام سیاسی ڈاکو ہیں، کیا تمام ادارے اپنا اپنا 40،40 سال کا احتساب کرانے کو تیار ہیں۔ عزیر بلوچ پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے اور فریال تالپور سے پوچھنا چاہئے کہ عزیر بلوچ کس کا ساتھی تھا، مہران بینک لوٹنے والوں، این ایل سی اسکینڈل میں ملوث افراد اور ماڈل ایان علی پر بھی جے آئی ٹی بنائیں جے آئی ٹی سب پر بنائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں چوروں کی حکومت ہے عمران خان سرکاری ریسٹ ہاؤس میں بیٹھ کر سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں اور اقتدار میں آنے کے لئے نتھیا گلی میں ڈارئی کلین کی دکان کھولی ہے، ، عمران خان نے سندھ میں دھرنا کیوں نہیں دیا ، عزیر بلوچ ایان علی اور شرجیل میمن پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ، کیا صرف احتساب نوازشریف کا ہی ہونا ہے ، مائنس نوازشریف فارمولا پہلے منظور تھا نہ آئندہ ہوگا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved