Jun 10, 2017 04:29 pm
views : 787
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Cabinet meeting
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
لاہو رمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا
اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب کابینہ نے قائداعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ
کمپنی کی اتفاق رائے سے نجکاری کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا صنعتیں یا کارخانے
لگانا حکومتوں کا کام نہیں۔حکومت پالیسیاں بناتی ہے جن کے تحت عوام کو
سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔2013 میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے قوم سے
توانائی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیا۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے اس وعدے کو
عملی جامہ پہنانے کیلئے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں100 میگاواٹ کا
سولر منصوبہ لگایا۔
محمد شہباز شریف نے کہا2015 میں لگنے والے منصوبے سے اب تک 2 ارب روپے سے
زائد کا منافع حاصل ہو چکا ہے۔نجکاری سے پنجاب حکومت کومنصوبے پر اٹھنے
والے اخراجات کے ساتھ منافع بھی ملے گا۔ سرمایہ کاراس منصوبے کی نجکاری میں
گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ منصوبے کی نجکاری کا تمام عمل انتہائی
شفاف اور کیمروں کے سامنے ہوگا۔عوام کے سامنے ہر چیز رکھیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا منصوبے کی نجکاری کے حوالے سے ہر چیز عوام کے
سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوگی۔نیلامی کے عمل کو میڈیا کے کیمروں کے
ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا۔انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اس منصوبے کی
نجکاری ہوگی۔
پنجاب میں 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پراجیکٹ کیلئے پنجاب تھرمل پاور
کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری۔اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے
ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔یہ کمپنی 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ
کے منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ
فاؤنڈیشن ایکٹ2004 میں ترامیم کی منظوری۔صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965
کے12 ویں شیڈول میں ترمیم کی منظوری۔اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کی رپورٹ
برائے 30 جون 2013 پیش کی گئی۔کابینہ نے یہ رپورٹ پنجاب اسمبلی کے سامنے
پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ڈومیسٹک بورنگ کے اقدام کی منظوری دی گئی۔پنجاب
زکوٰ? و عشر ایکٹ 2016 کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں مالی سال 2017۔18 کا شاندار بجٹ اور ترقیاتی پروگرام پیش
کرنے پر صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران، چیف سیکرٹری،
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج
تحسین پیش کیا۔
صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔