کراچی،فروٹ مندی مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران کا پریس کانفرنس سے خطاب
چیئرمین فروٹ مارکیٹ کمیٹی حاجی علی احمد جوکھیوکا کہناہے کہ گزشتہ چند
ہفتوں سیلینڈ مافیا کے کارندے تاجروں کے نام نہادنمائندگان بن کر مارکیٹ
کمیٹی کی انتطامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں2001میں جب مارکیٹ کو
سپر ہائی وے منتقل کیا گیااس وقت بنیادی ضروریات کو بالائے طاق رکھ کر
مارکیٹ کو منتقل کر دیا گیا ۔
چیئرمین فروٹ مارکیٹ کمیٹی نے کہا ہمیں انتطام سنبھالے ہوئے ایک سال ہی ہوا
ہے جبکہ جب ایک سال مین نہ صرف بجلی اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر
کیا ہے بلکہ قبضہ مافیا اور امن دشمن عناصر سے مارکیٹ کو پاک کرنے کے لئے
اہم اقدامات کئے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ مارکیٹ کمیٹی کی آمدنی میں بھی
اضافہ کیا ہے تاہم ہماری یہ کاوشیں لینڈ گریبرز اور اورغنڈہ مافیا کو پسند
نہ آئیں اور انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیرمین پر کرپشن
کے الزامات لگانے جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں،جن کا
حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہاہے کہ انہیں زاہد اعوان کی جانب سے
زاہد اعوان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں،اعلیٰ حکام زاہد اعوان کے خلاف
فوری ایکشن لیں