ملتان،جو وقت آج جمشید دستی پر آیا ہے وہ کل میاں برادران پر بھی آ سکتا ہے،جاوید ہاشمی
بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے میاں برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو وقت آج جمشید دستی پر آیا ہوا ہے کل ان پربھی آسکتا ہے۔
کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار ہونے والے رکن اسمبلی جمشید دستی کو سینٹر ل
جیل ملتان منتقل کیا گیا جہاں بزر گ سیاستدان جاوید ہاشمی ان سے ملاقات کے
لیے گئے لیکن جیل انتظامیہ نے جاوید ہاشمی کو ملاقات کی اجازت نہ دی جس پر
انہوں نے جیل کے دورازے کے آگے کرسی رکھ کراحتجاج کیا۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے
کہا کہ جمشید دستی ایک منتخب نمائندہ ہے جسے جیل میں ڈال کر انتقامی
کارروائی کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ رکن اسمبلی کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے،میں
جمشید دستی کے حقوق کی جنگ لڑنے آیا ہوں،بزر گ سیاستدان نے مزید کہا کہ
اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمے داری ہے جمشید دستی کر رہا کرائیں۔
سینئر سیاستدان نے سینٹرل جیل ملتان میں ایم این اے جمشید دستی سے ملاقات
کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں جمشید دستی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،
انھیں ملاقات کیے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔