Jun 11, 2017 02:21 pm
views : 813
Location : Governor House
Karachi- Governor Meets Pak Muslim Alliance
کراچی ،گورنر سندھ کی پاک مسلم الائنس کے وفد سے ملاقات
گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس کراچی میں امان اللہ خان پراچہ کی سربراہی میں پاک مسلم الائنس کے 8 رکنی وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پرگورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ تاریخی قربانی دینے کے بعد وطن
عزیز کی آزادی حاصل کی گئی جس میں ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 1971ء کے
بعد محب وطن بنگالیوں نے علیحدگی کو پسند نہ کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے کو
فوقیت دی، آج ملک کی تعمیر و ترقی میں بنگالی بھائی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محدود وسائل اور مسائل کے انبار کے باعث علاقائی ترقی
متاثر رہی لیکن آج موجود ہ دور میں کم ترقیاتی والے علاقوں میں ترقیاتی
عمل تیز کر دیا ہے تاکہ دیگر علاقوں کے مساوی ترقی یقینی ہو سکے۔ انہوں نے
کہا کہ مرکزی حکومت وفاق ہی نہیں تمام صوبوں کی یکساں ترقی کے وژن پر کوشاں
ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ میں آباد بنگالی بھائیوں کے مسائل کو حل
کرنے اور انھیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر پاک مسلم الائنس کے مرکزی چیئرمین نے گورنر سندھ کو صوبہ میں
بنگالی برداری کے مسائل، بنگالی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر
معاملات سے آگاہ کیا، گورنر سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے
مسائل حل کرے گی۔