لاہور،دوسروں کا بوجھ اٹھانے والے قلی مشکلات کا شکار
لاہور ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے والے مسافروں کا سامان اٹھانے والے مزدور
جن کو ہم کلی کہتے ہیں یہ بھی عام عوام کی طرح مہنگائی کے ہاتھوں پریشان
ہیں اور اپنی بیروزگاری کا رونا رورہے ہیں لیکن ان کی فریاد کون سنے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کام نہیں ہے، ہم لوگ کام نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان
ہیں، اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے،حکومتیں بجٹ تو بناتی ہے
مگر اس میں محنت کش طبقے کو یکسر نظر انداز کر دیا جا تا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک قلی نے کہا
کہ آمدنی کم اور مہنگائی زیادہ ہونے کے سب گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا
ہے،وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ محنت کش طبقے کو مضبوط کرنے لے
لئے اقدامات کریں۔