کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ ایک پولیس اہلکار جاں بحق،دو زخمی
کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرجاں بحق اورایک پولیس ہلکاراور ایک
راہگیرزخمی ہوگئےہیں۔
نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے چکی شہوانی کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ
پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے،حملے میں ایک پولیس افسر موقع پر ہی جاں بحق
ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک راہگیرزخمی ہوگیاہے۔
زخمیوں کو فوری طور پرکوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی
امداد دی جا رہی ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع
کردیا ہے۔