ڈیرہ اسما عیل خان،ضلعی انتظامیہ کاجعلی جوس اور منرل واٹر بنانے والی چھاپہ
ڈیرہ اسما عیل خان دربن روڈ پر جعلی فیکٹری پکڑی گئی،نا قص جوسز اور غیر
معیا ری منرل واٹر کی بھا ری مقداربر آمدکرلی گئی ہے،فیکٹری مالکان کے خلا ف
مقدمہ درج کرکے،فیکٹری کوسیل کر دیا گیاہے۔
مذکورہ فیکٹری بلا کسی حکو متی سند یا اجا زت نا مے کے ایک عرصہ سے مشروبات
فروخت کر تی چلی آرہی تھی،اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) زبیر نیازی،ڈی سی ڈیرہ
میاں عادل نے فیکٹر ی پر چھا پہ ما ر کر غیر معیا ری جو س اور منرل واٹر کی
بھا ری مقدار مو قع پر ضائع کر کے مالک سمیت ایک شخص پر مقدمات درج کر کے
گرفتا ر کر لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زبیر نیازی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیکٹری میں کام کرنے والے عملے کو منرل واٹر اور
ریشو کا پتہ ہی نہیں ہے جبکہ غیر معیاری جوس اور منرل واٹر فروخت کیا جا
رہا تھا۔