سمبڑیال،پولیس کی کارروائی،دو کمسن موٹر سائیکل چور گرفتار،چھ موٹر سائیکلیں بر آمد
سمبڑیال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے 2کم سن چورگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے6موٹرسائیکلیں بر آمد کرلی ہیں۔
تحصیل سمبڑیال و گردونواح میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی مختلف
وارداتوں کو روکنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال سیف اﷲورک کی خصوصی
ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سول وردی میں کئی دنوں کی محنت کے بعد
2چور 13سالہ حسن ریاض اور تقریباً 12سالہ ذولفیل کوگرفتارکرلیاجومختلف
مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ جو
لوگ اپنی موٹر سائیکل کو لاک کرنا بھول جاتے ہیں یا پھر جو موٹر سائیکلیں
چابی کے بغیر ہوتی ہیں ایسی موٹر سائیکلوں کو باآسانی وہاں سے چوری کرکے کے
لے جاتے تھے۔
ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال سیف اﷲ ورک نے بتایا کہ ذولفیل کو
چوری کے مقدمہ میں پہلی دفعہ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم حسن ریاض جو پہلے
سے ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف موٹر سائیکل اور موبائل چوری کے2 مقدمات
تھانہ بیگووالہ میں پہلے بھی درج ہیں ،ملزمان کی عمریں کم ہیں لیکن اتنی کم
عمر میں چوری کی واردتیں حیران کن ہیں ملزمان کے قبضہ سے 6موٹر سائیکلیں
اور ایک موبائل برآمد ہو ا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کرکے مزید کے
تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مبینہ موٹر سائیکل چور ذولفیل نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کی تھی لیکن پیٹرول ختم ہونے کے سبب پکڑا گیا۔
ملزم حسن ریاض نے کہا کہ پہلے بھی موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہوں۔