جڑانوالہ،رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ میں رکھی دوائیں خراب ہونے لگیں
حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے سستے رمضان بازار میں میڈیکل کیمپ میں پڑی ادویات مناسب ٹمپریچر نہ ملنے کی وجہ سے خراب ہونے لگی ۔
سستے رمضان بازار میں آنے والے گاہکوں کو شدید گرمی کی وجہ سے ناخوشگوار
سانحہ سے بچانے کیلئے میڈیکل کیمپ تو قائم کر دیا گیا مگر اس میں رکھی گئی
ادوایات کو گرمی سے بچانے کیلئے کو ئی مناسب انتظام نہ کیا گیا۔
ایک بزرگ شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
انتظامیہ خود تو اے سی میں بیٹھی ہوئے ہے جبکہ محکمہ صحت کے عملے کو گرمی
میں بٹھایا ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے عملہ نے کہا کہ سستے رمضان بازار میں جو جگہ ہمیں دی گئی ہے
وہ محکمہ صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے جس کی وجہ سے دواؤں کے خراب ہونے
کے خدشات ذیادہ ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اے سی
میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے ۔