جہانیاں،جگہ جگہ پر کھڑا سیوریج کا پانی بچوں بڑوں میں وبائی امراض پھیلانے کا سبب بننے لگا
مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کی سرد جنگ عوام کے لیے درد سر بن گئی
،مسائل کا ملبہ ایک دوجے پر ڈال کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر
دیا،جہانیاں کا پوش علاقہ ہاؤسنگ سکیم سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا ، دکانوں
کے لیے مختص کی گئی جگہ گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ،بچوں کا پلے
گراؤنڈ بھی چھن گیا ، بچوں بڑوں کا انتطامیہ کے خلاف احتجاج ، وزیر اعلیٰ
پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جہانیاں میں سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا جگہ جگہ پر کھڑا سیوریج کا
پانی بچوں بڑوں میں وبائی امراض پھیلانے کا سبب بننے لگا،ہاؤسنگ سکیم جیسے
پوش علاقہ کے مکین بھی انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد درخواستیں گزاریں مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں
ہو رہی اور ان کے بچے تعفن زدہ ماحول میں کھیلنے پر مجبور ہیں اور وہ
میونسپل کمیٹی ، ایم این اے اور ایم پی اے کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں ۔
مونسپل کمیٹی کے افسران سمیت مقامی منتخب نمائندے بھی ان کے مسائل حل کرنے
میں ناکام ہیں اس بارے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں اور بڑوں نے انتظامیہ کے
خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ان کے
سیوریج کے دیرینہ مسئلہ کو فوری حل کروایا جائے تاکہ ان کے بچے صحت مند
ماحول میں پرورش پا سکیں ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئےایک شہری نے کہا کہ تراویح
کے دوران بدبوکی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک اور شہری نے کہا ہماری کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،سیوریج کا پانی یہاں
چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔