Jun 11, 2017 10:14 pm
views : 554
Location : Different Areas
Multan- Rain Water Issues
ملتان ،شہر میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب
ملتان میں گزشتہ رات ہونے والی بارش نے انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی
ہے،شہر کی اہم شاہراہوں سمیت نشیبی علواقوں میں بارش کا پانی تاحال کھڑا
ہوا ہے۔
شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی
متاثر ہو رہی ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
تاہم شہری انتظامیہ بارش کے پانی کو نکالنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
گزشتہ رات ہونے والی موسلادھاربارش اور تیز آندھی کے نتیجے میں پنجاب کے
مختلف علاقوں میں نو سے زائد افرادجاں بحق جبکہ بیس کے قریب زخمی ہو گئے
ہیں۔