Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 11, 2017 10:06 pm views : 679

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regarding Health
  • Urdu

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صحت سے متعلق اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صحت سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت 3گھنٹے طویل اجلاس ہوا،اجلاس میں طبی سہولتوں کی بہتری کے لئے جاری منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیاجس میں فیصل آباد میں چکن پاکس کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ چکن پاکس پرانی بیماری ہے، اس کے پھیلاؤ پر متعلقہ حکام کا لا علم ہونا افسوسناک ہے،بیماری سامنے آتے ہی متعلقہ اداروں کو فوری طورپرحرکت میں آنا چاہیے تھا۔
وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی غفلت کے مرتکب او رذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ دی جائے ،وائرل امراض کی روک تھام کے لئے موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے،انسداد ڈینگی کا کامیاب ماڈل سامنے ہے،س کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،لیکن بیماریو ں سے نمٹنے کے لئے موثر نظام کے نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں۔
اجلاس میں پنجاب کے خود مختار میڈیکل انسٹیٹیوشنز میں ہیپاٹائٹس کلینکس او ر گیسٹروانٹیسٹینل ٹیچنگ یونٹس کے قیام کے پلان کی منظوری دی گئی ہے،اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے تیز رفتاری سے آگے بڑھاناہے،پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدمات کئے ہیں،معیاری و طبی سہولتوں پر عوام کا پورا حق ہے اور یہ حق انہیں دے رہے ہیں،شعبہ صحت کے لئے صوبہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیاگیاہے،پنجاب کے 40تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو جدید طبی سہولتو ں سے آراستہ کیا جا رہاہے،دوسرے مرحلے میں مزید 85ہسپتالوں میں اصلاحات لائی جائیں گی۔
شہباز شریف نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو موثر انداز سے آگے بڑھاناہے،علاج کے ساتھ اس بیماری کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بھی ضروری ہیں،ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حوالے سے جامع احتیاطی پلان مرتب کر کے آئندہ ہفتے پیش کیا جائے،عوام میں اس بیماری کے بارے میں شعور او رآگاہی پیدا کرنے کے لئے بھر پور مہم تیا ر کی جائے،ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے احتیاطی پلان کا اہم جز آگاہی مہم ہونی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مرکزی ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک عوام کو طبی سہولتیں فراہم کررہاہے،ایسے فلٹر کلینکس صوبے کے تمام اضلاع میں بنائے جائیں گے،میڈیکل کیئر میں پیرا میڈیکل سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،پیرا میڈیکل سٹاف کے تربیتی پروگرام کو بہتر بنانے کا پلان مرتب کیا جائے،پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت کے لئے نصاب اور کورسز پر نظر ثانی کی جائے،اس مقصدکے لئے ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ تربیتی اداروں کو بہتر بنانااو رکورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،ہیلتھ کیئرسسٹم کو بہتر بنانے میں جزا او رسزا کا نظام اہم کردار ادا کرسکتاہے،اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی پر باز پرس ہوگی،کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور بازپرس کے پروگرام پر پوری طرح عملد رآمد کیا جائے،اس نظام میں شفافیت کے لئے ڈویڑن اور صوبائی سطح پر شکایات کے ازالہ کی کمیٹیاں بنائی جائیں اورریسکیو 1122 کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے،دکھی انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے او راس کا بے پناہ اجر ہے،دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے محنت ،جذبے او رعزم سے کام کیاجائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہسپتالوں میں بہتری لانے کے پروگرام پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری میڈیکل ہیلتھ کیئر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ،ماں کا دودھ بچے کے لئے نعمت ہے اوراس کا کوئی نعم البدل نہیں،اس مقصد کیلئے اگر قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے تو کی جائے،صوبے کے مختلف شہروں میں کارڈیک یونٹس کے قیام کے منصوبے پر بھی تیز رفتاری سے عمل کیا جائے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز صحت ،خزانہ، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنرفیصل آباد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent News

187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case 1:28
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case
Jun 29, 2026 01:54 pm
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10 1:14
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10
Jun 29, 2026 12:27 pm
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C 1:47
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C
Jun 29, 2026 12:06 pm
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed 1:55
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed
Jun 27, 2026 05:28 pm
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures 1:03
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures
Jun 27, 2026 03:32 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved