Jun 11, 2017 10:19 pm
views : 789
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- Road Side Iftari
کراچی،شہر قائد کے باسیوں کی روڈ سائڈ افطار کی خوبصورت روایت
کراچی کے شہریوں کی اجتماعی افطاری کی خوصورت روایت جہاں کراچی والوں کو
دوسروں سے ممتازکرتی ہے وہیں رحمتوں کاخزانے لوٹنے کاذریعہ بھی ہے۔
شہر کی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر شہریوں کی جانب سے روڈ سائڈ افطاری کا اہتمام
بھی کیا جاتا ہے،جس سے مسافر اورمستحقین دونوں فیضیاب ہوتے ہیں۔
شہر میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہری وقت پراپنے گھر نہیں پہنچ پاتے
اورانہیں افطاری راستے میں ہی کرنا پڑتی ہے،مختلف سڑکوں پر اللہ تعالیٰ کی
رحمتوں کے خزانے لوٹنے کے لیے مخیر حضرات اجتماعی افطاری کااہتمام کرتے ہیں
جس میں پانی،شربت، کھجور،پھل اورچٹ پٹی چیزیں بھی رکھی جاتی ہیں۔
غریب افراد اور ٹریفک میں پھنسے ہوئے لوگ ان اجتماعی افطاریوں کاحصہ بنتے
ہیں اور اپنا روزہ اجتماعی افطاری کے اہتمام میں ہی کھولتے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا کہ ہم نے چھوٹے پیمانے پر یہ نیک کام شروع کیا تھا الحمداللہ آج ہزاروں
کی تعداد میں مستحقین اور مسافروں کا افطار کراتے ہیں۔
ایک اور شہری نے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے جو چیزیں ہم گھر پر کھاتے ہیں وہی یہاں اطاری میں بھی کھلائیں۔
افطاری کے لئے آئے ایک شخص نے کہا میں اپنے گھر پر جارہا تھا ٹریفک جام تھا
تو یہاں افطار کے لئے بیٹھ گیااور یہاں افطاری کے بہت اچھے انتظامات کئے
گئے ہیں۔