Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 11, 2017 10:28 pm views : 694

Location : Local Place

Lahore- JIP Ameer Senator Siraj ul Haq Addresses
  • Urdu

لاہور،جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کریں ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کریں ،جے آئی ٹی کو دھمکیوں سے ثابت ہوگیاہے کہ حکمران مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں ، قوم امید کرتی ہے کہ سپریم کورٹ ان دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے گی اور جے آئی ٹی ممبران کو ڈرانے دھمکانے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی ، قوم سپریم کورٹ کی پشت پر کھڑی ہے،جب تک پانامہ تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں ، وزیراعظم کو اختیارات کے استعمال سے روکا جائے ، وزیراعظم کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کر تے ہوئے خود ہی مستعفی ہوجاناچاہیے تھا مگر ان کی ڈھٹائی نے ثابت کر دیاہے کہ انھیں ملک و قوم کے وقار کا کوئی خیال نہیں ، جنرل باجوہ نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا دو ٹوک اعلان کر کے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ، مودی اپنی حماقتوں سے باز نہ آیا تو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملک شاہد اسلم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاانہوں نے کہاکہ حکمران جان بوجھ کر جے آئی ٹی کو متنازعہ بناناچاہتے ہیں تاکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنے کا جواز پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کی کوئی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا چہرہ داغدار ہے اور وہ اپنا منہ صاف کرنے کی بجائے آئینہ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے حکمران ماہ رمضان میں کرپشن سے توبہ کریں اور اللہ اور قوم سے معافی مانگیں، انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی ممبران کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اگر ضروری ہوتو فوجی کمانڈوز کی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران خودکو بچانے کے لیے اداروں کے درمیان تصادم پرتلے ہوئے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت کے بیان کو سراہتے ہوئے کہاکہ جنرل باجوہ نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ اگر مودی اپنے دوست کو بچانے کے لیے باڈر گرم کرنے کی حماقت سے باز نہ آیا تو اسے عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کی آنے والی نسلیں بھی اس کو یاد رکھیں گی۔انہوں نے کشمیری مسلمانوں کی شہادتوں پر حکومتی خاموشی کی شدید مذمت کی اور کہاکہ رمضان المبارک میں بھی کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے مگر ہمارے حکمران مودی کی محبت میں گرفتار ہیں اور بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved