Jun 12, 2017 11:51 am
views : 716
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 1705 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،1705پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس1705پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ47821پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر306مپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،280کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ4کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔