لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی لاہور کے بچت بازاروں میں دبنگ انٹری
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جوہر ٹاؤن میں سستے رمضان بازار کا
اچانک دورہ کیا ،اس موقع پرشہباز شریف پولیس اہلکار کو عام آدمی کی طرح
تلاشی دے کر بازار میں داخل ہوئے ۔
وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے لوگوں سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اورکوالٹی کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ، مجھے خوشی ہوئی ہے کہ رمضان
بازارآنے والے لوگوں کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔