Jun 12, 2017 12:07 pm
views : 829
Location : Bachat Bazar Faizan e Madina
Faisalabad- Provincial Minister Raja Ashfaq Sarwar Visit Ramzan Bachat Bazar
فیصل آباد،صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرورکا بچت بازار کادورہ
صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرورنے فیصل آباد میں رمضان بچت بازار کادورہ کیا۔
( ڈی سی) فیصل آباد سلمان غنی،(ایم ۔این۔اے)میاں عبدالمنان
،(ایم۔این۔اے)رانا افضل ،(ایم ۔پی۔اے)الیاس انصاری ،( ایم ۔پی ۔اے ) ڈاکٹر
نجمہ افضل اور دیگر نے سستا رمضان بازار فیضان مدینہ میں صوبائی وزیر محنت و
انسانی وسائل راجہ اشفاق سرورکااستقبال کیا ۔
صوبائی وزیر کا یہ دورہ فیصل آباد میں پنجاب حکومت کی طرف سے فیصل آباد میں قائم کیے گئے سستے
رمضان بازاروں کا معیا ر چیک کرنے کے لیے تھا ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر
محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہابچت بازار میں قیمتوں میں کمی
کے ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانے کے لئے زور دے رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد سلمان غنی نے کہاکہ بچت بازار میں معیار اور قیمتوں کا
خاص خیال رکھا گیا ہے،تمام اشیا ء کی قیمتوں کا کسی بھی وقت آکر چیک کیا
جا سکتا ہے۔