Aug 19, 2017 06:43 pm
views : 583
Location : Gora Qabaristan
Karachi- Pakistan Navy participation in State Funeral of Dr Ruth Pfau
کراچی ، ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین میں پاک بحریہ کے اعلیٰ عہدیداران کی شرکت
کراچی میں ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور آخری رسومات
کی ادائیگی میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی نمائندگی
پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔
ترجمان پاک بحر یہ کے مطابق پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔
ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی تدفین میں پاک بحریہ کی جانب سے کمانڈر پاکستان فلیٹ
وائس ایڈمرل کلیم شوکت، کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور
کمانڈرلاجسٹکس رئیر ایڈمرل ساجد وزیر خان بھی شریک تھے۔
ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی میت کی منتقلی اور تدفین کے تمام مراحل میں پاک بحریہ کے
دستوں نے بھی معاونت فراہم کی اور سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دئیے۔