لاہور،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے
انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا،انٹری ٹیسٹ میں 19 ہزار سے زائد اْمیدواروں نے
شرکت کی۔
شہر بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لارنس روڈ ٹیسٹ
سنٹر، ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن، لاہور کالج اور سائنس کالج وحدت روڈ سمیت آٹھ
امتحانی مراکز میں لیے گئے جن میں 19 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ
لیا۔
وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جنید سرفراز نے لارنس روڈ سنٹر کا دورہ
کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں 65 ہزار سے زائد اْمیدواروں نے
حصہ لیا مگر کسی سنٹر سے شکایات موصول نہیں ہوئیں، ٹیسٹ کا رزلٹ ایک ہفتے
کے دوران ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ اور اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے
ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ٹیسٹ دینے والے
طلبہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کے میرٹ کے پیش نظر ٹیسٹ مشکل رکھا گیا
تھا،یو ایچ ایس کے مطابق کامیاب اْمیدوار 4 سے 14 اکتوبر تک داخلہ فارم جمع
کرا سکیں گے جبکہ میرٹ لسٹ 30 اکتوبر کو جاری ہو گی۔