Aug 21, 2017 12:48 pm
views : 540
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 407 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،407 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 407 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 42670 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر273 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 57 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔