Aug 21, 2017 03:03 pm
views : 670
Location : Governor House
Karachi- Governor Meets Oil Tankers Owners Delegation
کراچی،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے میر محمد یوسف شاہوانی اور آئل
ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بابر اسماعیل کی سربراہی میں ایک وفد
نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی اور مسائل حل کرنے کی یقین
دہانی پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
وفد کے دیگر اراکین میں حاجی حنیف اچکزئی، میر شمس شاہوانی، حاجی داؤد کرد،
حمید بھٹی، نظر محمد آفریدی، عبداللہ آفریدی، شعیب اشرف، انور سعادت، سید
طیم آغا، ثنا اللہ آفریدی، محمد خان ترین، عبدالباقی مینگل اور حاجی اکرم
شامل تھے۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل
جن میں سیلز ٹیکس، موٹر وے پولیس، اوگرا، پی ایس او اور دیگر اداروں سے
متعلق معاملات اور شکایات کو حل کرانے کے لیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں
گے اور ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کا حل نکالا جائے گا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز کی جانب سے ہڑتال
کی کال واپس لینے پر شکریہ ادا کیا اور صوبے میں صنعتوں کی ترقی اور معاشی
پہیہ چلانے میں ان کے کردار کی تعریف کی علاوہ ازیں یہ وفد منگل کو
وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل سے بھی ملاقات کرے گا۔
واضح رہے آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز کی تنظیموں نے سندھ بھر میں ہڑتال
کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث صوبے بھر میں بالعموم اور کراچی میں
بالخصوص پٹرول کی قلت کا خدشہ پید اہو گیا تھا۔