پشاور،ڈینگی سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت کا کے پی کے میں ہیلتھ یونٹ
پشاور کے علاقے تہکال کے رہائشیوں کی فریاد پر ڈینگی کی وباء سے جان چھڑانے
کے لئے حکومت پنجاب سےڈاکٹروں کی ٹیم نےپشاور پہنچ کر کیمپ لگا لئے
ہیں،کیمپس میں اب تک 300 لوگوں کا معائنہ کر لیا گیا جس میں 20 افراد میں
ڈینگی کی تشخیص ہوئی،کیمپس میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر
صحت ڈاکٹر عمران نذیر نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے
ہیں،3 ماہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت کے ایک بھی نمائندے نے تہکال آنے
کی زحمت نہیں کی۔
ایک شہری نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت
شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،خادم اعلی کے بروقت اقدام سے
شہریوں کا علاج کیا جا رہاہے جو صوبائی حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا
ثبوت ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے موبائل ہیلتھ یونٹ میں شہریوں کو مفت علاج معالجہ
فراہم کیا جارہا ہے،یہی وجہ ہے کہ تہکال کی رہائشیوں کی بڑی تعداد کیمپس
پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔