Aug 21, 2017 07:20 pm
views : 683
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 925 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 925 پوائنٹس
کی غیر معمولی کمی کے بعد 42153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 44 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 310 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔