Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 21, 2017 09:47 pm views : 571

Location : PM Office

Islamabad- PM Shahid Khaqan Abasi Chairs Meeting
  • Urdu

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہو، اراکینِ پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے بھرپور انداز میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کی پالیسیوں نے پاکستان کو اقتصادی و معاشی تباہی،بدترین لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے دہانے سے نکال کر تر قی و خوشحالی او رامن و استحکام کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ممکن بنا کر روشن پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت فراہم کی ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے خوشحال مستقبل، امن اور عوام کی حکمرانی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔ سی پیک کے منصوبوں پر عمل درآمد بھرپور توانائیوں سے جاری رکھا جائے گا اور ان کی بر وقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ چند مایوس سیاستدان جمہوری میدان میں پے در پے شکستوں سے مایوس ہو کرملک میں قومی اداروں میں محاذ آرائی کے ذریعے اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کا مقابلہ صرف مضبوط جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقِ حاکمیت کے احترام کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں ان اصولوں سے روگردانی کرکے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین کی بالادستی کے لئے دیوارِ چین کا کردار ادا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنا پر ملک کے چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved