Aug 22, 2017 02:50 pm
views : 745
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 1048 Points
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں 1048 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1048پوائنٹس کی کمی
کے ساتھ41104پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 226کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔