Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 22, 2017 03:01 pm views : 750

Location : Domestic Place

Peshawar- Shahram Tarkai Press Briefing
  • Urdu

پشاور،عوام اور صوبائی حکومت شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ڈینگی وائرس کا خاتمہ یقینی بنائیں گے،وزیر صحت کے پی کے

وزیر صحت کے پی کےشہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس میں مبتلا لوگوں میں سے کافی لوگ صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں اور تہکال کے علاقے میں عارضی تعمیر پر پابندی ہے۔
خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور صوبائی حکومت شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ڈینگی وائرس کا خاتمہ یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس وائرس پر جلد از جلد قابو پانے اورعوام کو اس وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔
سینئر وزیر صحت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دوسرے صوبوں کی نسبت ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کاخدشہ بہت کم ہے ،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی،فیصل آباد،لاہورودیگر شہروں میں ڈینگی وائرس نے جتنا نقصان کیا تھا اتنا خیبر پختونخو ا میں نہیں ہوا۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بھی خبردار کرتی ہے کہ کسی بھی جگہ اگر پانی کھڑا ہے اس کو فوری طور پر ختم کریں،اس حوالے سے ہیلتھ یونٹس اور ہیلتھ موبائلز بھی اپنا کام کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو ختم کرنے کے لئے طلباء اور رضا کاروں کوبھی ساتھ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ اس سلسلے میں آگاہی مہم چلائی جاسکے اور کم سے کم وقت میں عوام کو احتیاطی تدابیر سکھائی جاسکیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ تمام مساجد کے علماء کرام کو بھی اس مہم میں شریک کیا جائے گا جو لاؤڈسپیکرز پر عوام کو دن میں کئی بار ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتائینگے اوراس کے لئے مساجد کے علماء سے تفصیلی بات کی جائے گی اور اس میں پمپفلٹس تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ اسی مناسبت سے عام لوگوں کو آگاہی فراہم کرسکیں۔
سینئر وزیر صحت نے پریس کانفرس میں یہ بھی کہا کہ ہسپتالوں میں ڈٖینگی وائرس میں مبتلا لوگوں میں سے بہت سے لوگ صحت یاب ہوکرواپس اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں فنڈز کی کمی نہیں،اس سلسلے میں جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے صوبائی حکومت فراہم کرے گی لیکن اس وائرس کو مکمل طور پر ختم کرکے ہی دم لینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کوشش ہے کہ عوا م کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں ہماری کوششیں جاری ر ہیں گی،سینئر وزیر نے ڈی سی پشاور کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں معلومات اکٹھی کر کے میڈیا کو دیں

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved