Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 22, 2017 03:57 pm views : 636

Location : Punjab Curriculum and Textbook Board

Lahore- Rana Mashood Press Conference
  • Urdu

لاہور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی پریس کانفرنس

وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ نصابی کتابوں میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، تاریخ پاکستان، حب الوطنی، میجر عزیز بھٹی شہید اور اولیاء اللہ سے متعلق اسباق کو حذف نہیں کیا گیاتاہم نصابی کتب میں ایک ہی قسم کا مواد مختلف کتابوں میں موجود تھا جسے نکالا گیا ہے اور انہیں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، تاکہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ معلومات پر مبنی چیزیں پڑھائی جائیں۔
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ گلبرگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ پہلی جماعت سے لے کر 10ویں جماعت تک بورڈ کے تحت شائع ہونے والی کتابوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کے بغیر وہ مسلمان نہیں ہوسکتے۔ نصابی کتب سے یہ اسباق نکال دینے کا تاثر غلط ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ شاہ عبد القادر جیلانی، حجراسود، تاریخ پاکستان، نظریہ پاکستان، میجر عزیز بھٹی شہید پر مضامین اب بھی نصاب کا حصہ ہیں اور طلباء کو چوتھی، ساتویں اور نوویں کی جماعتوں میں یہ سب پڑھایا جارہا ہے۔
رانا مشہود نے کہاکہ عنوانات و موضوعات کو نصابی کتب سے خارج نہیں کیا گیا اور سابقہ اسباق کو اسی نصاب کا حصہ رہنے دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کا شک و شبہ نہ رہے145 جشن آزادی ، عید میلادالنبیﷺ ،فوجی پریڈ،مسجد کی تعظیم ، حضرت خدیجہ الکبری ، رحمت عالمﷺ، میجر عزیز بھٹی شہیداور حضرت علی سے متعلق مضامین من و عن نصاب کا حصہ رہیں گے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے گئی ہے جو اس حوالے سے انکوائری رپورٹ مرتب کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ تعلیمی پالیسیوں اور2006ء کی سفارشات و موضوعات کو مد نظر رکھ کر نصاب ترتیب دیتا ہے۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ اردو، اسلامیات ، معاشرتی علوم اور واقفیت عامہ کی کتب میں لیا گیا ہے145 ہر درسی کتاب میں پاکستانی پرچم،ملکی نقشے اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کی تصویر سے اندورنی ٹائٹل کو آراستہ کیا گیا ہے145 بچوں کی تعلیمی استعداد اور تدریسی مقاصد کو مد نظر رکھ کر اسلام، پاکستان اور افواج پاکستان کے جری اور بہادر جوانوں کے کارناموں کو نثری و شعری اسباق کی شکل میں تصویروں کے ساتھ درسی کتب میں اجاگر کیا گیا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved