کراچی،کراچی میں دوبارہ معاشی سرگرمیاں بحال کرنا ہیں،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے 13 ویں ہیلتھ اینڈ فارما ایشیاء نمائش کا ایکسپو
سینٹر میں افتتاحکردیا، 3 روزہ نمائش ای کامرس گیٹ وے کی جانب سے پاکستان
فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی ہے جبکہ صحت کے
شعبے سے تعلق رکھنے والی 450 سے زیادہ کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کر رہی
ہیں جن کا تعلق 25 ممالک سے ہے,اس موقع پر ہونے والی کانفرنسوں میں 30 سے
زیادہ سیمینار اور ورکشاپ منعقد ہوں گیگورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ نمائش
دنیا میں ملک کا سوفٹ امیج اجاگر کرے گی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صحت عامہ کسی بھی معاشرے کا سب سے اہم
شعبہ ہے،صوبہ سندھ میں مختلف بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اشد
ضرورت ہے،اس نمائش میں غیر ملکی وفود کی شرکت پاکستان میں امن و امان کی
بہتر صورتحال کا ثبوت ہے جبکہ غیر ملکی مندوبین کی آمد پر ان کے شکر گذار
ہیں۔
محمد زبیر عمر نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بھی اس نمائش کی بہت زیادہ
اہمیت ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر
ہے،کراچی میں دوبارہ معاشی سرگرمیاں بحال کرنا ہیں،ہر شعبہ میں اس طرح کی
بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے،اس موقع پر ہونے والے
سمینار اور ورکشاپ سے صحت کے شعبہ میں جدید ترین تحقیق کے بارے میں آگاہی
حاصل ہوگی،اس نمائش کے انعقاد پر ای کامرس گیٹ وے مبارکباد کی مستحق ہے۔
گور نر سندھ نے مزید کہاکہ غیر ملکی مندوبین دیکھیں گے کہ پاکستان میں
سرمایہ کاری کے کتنے مواقع موجود ہیں،خبروں میں جو دکھایا جاتا ہے پاکستان
کے حالات اس سے قدرے مختلف ہیں جبکہ ،آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے
گا،تمام اسٹیک ہولڈرز آپریشن جاری رکھنے پر متفق ہیں۔