فیصل آباد،عید الاضحیٰ پر سستے اور اچھے جانور کی خریداری کسی معرکے سے کم نہیں
سنت ابراہیمی کی تکمیل کے لیے ملک بھر کی طرح فیصل آباد کی مویشی منڈیوں میں بھی دن بدن رش بڑھتا جارہا ہے۔
عید الاضحیٰ پر سستے اور اچھے جانور کی خریداری کسی معرکے سے کم نہیں ہے،
یہ منزل سر کرنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے مویشی منڈی کا رخ کرلیا،منڈی
میں بچے اور خواتین بھی بکرے اور گائے خریدنے کیلئے پرجوش نظر آئے تاہم
جانوروں کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کا اپنا من پسند جانور
خریدنے میں مشکلا ت کا سامنا ہے۔
مہنگائی اور غیر مناسب سہولیات کی وجہ سے مویشی منڈی میں جانور فروخت کرنے اور خریدنے والے دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔