Aug 22, 2017 06:38 pm
views : 632
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 170 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
170پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 41983 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،242 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔