Aug 22, 2017 07:06 pm
views : 691
Location : Different Cattle Market
Dera Ismail Khan- Cattle Market, Prices Hike
ڈیرہ اسما عیل خان ، عید الضحیٰ کی آمد آمد ، مویشی منڈیاں سج گئیں ، قیمیتیں آسمان پر
ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسما عیل خان میں بھی عید الضحیٰ قریب آنے کو ہے مگر
شہری خریداری کیے بنا واپش لو ٹنے پر مجبور ہیں جس میں ڈیرہ اسما عیل خان
سمیت دیگر اضلاع سے بیو پاری بڑے اور چھوٹے جانور لیکر منڈی پہنچے ۔ مویشی
منڈی میں خریداروں کا رش تو دیکھنے میں نظرآرہا ہے مگر جانوروں کی قیمتیں
زیادہ ہونے کے باعث کئی خریدار خالی ہاتھ گھروں کو لو ٹتے نظر آرہے
ہیں۔منڈی میں جانور تو موجود ہیں لیکن ان کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت
اس سال 30سے40 فیصد تک اضافہ نظر آیا ہے, جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے
کے
باعث غریب و محنت کش لوگوں کے لیے سنت ابراہیمی ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
بیوپاری حضرات کا کہنا تھا کہ جانور پالنے میں ان کے اخراجات کے ساتھ ساتھ
محنت بھی کرنا پڑتی ہے مگر خریدار ان کی توقع سے بہت کم ریٹ لگارہے ہیں اور
جانور منڈی سے باہر فروخت ہو رہیں ڈی آئی خان کی انتظامیہ کوئی تعاون نہیں
کر رہی ہے ۔
مہنگا ئی ہونے کے باو جود منڈیوں میں خریداروں کا رش تو ظر آرہا ہے مگر
شہریوں کی اکثریت جانوروں کی قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتی ہے اور واپس
چلی جاتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ سنت ابراہیمی کا فر ض کون پورا کرتا ہے
اور کون اس فرض سے رہے جاتا ہے ۔