Aug 23, 2017 12:41 pm
views : 674
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 590 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،590 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 590 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 42573 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر308 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،70 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔