Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 23, 2017 01:23 pm views : 672

Location : CM House

Lahore- CM Punjab meeting with Ambassador of France
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی فرانس کی سفیر مارٹین ڈورینس سے الوداعی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے فرانس کی سفیر مارٹین ڈورینس نے الوداعی ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر فرانسیسی سفیر کو خراج تحسین پیش کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پاک فرانس تعلقات کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات گراںقدر ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت سے قوم کے اربوں روپے بچائے ،فرانسیسی سرمایہ کار پنجاب میں موجود بے پناہ مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کررہی ہے پاکستان اورفرانس میں معاشی ،تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے فرانس کی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی ہے، دونوں ملکوں میں معاشی ،تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سرمایہ کار پنجاب میں بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، فرانسیسی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرینگے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت سے قوم کے اربوں روپے بچائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،پاکستانی قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کرچکی ہے، قومی اتفاق رائے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔
فرانسیسی سفیر نے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی، فرانسیسی سفیر مارٹین ڈور لینس نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے معاشی اہداف میں پیشرفت کی ہے۔ انفراسٹرکچر ،تعلیم ،صحت کے شعبوں میں ترقی سے عوام کے معیار زندگی بلند ہوا ہے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہورہے ہیں، موجودہ حکومت کی توانائی بحران کے خاتمے کی کاوشیں قابل تعریف ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved