اسلام آباد،پشاور موڑپر واقع سستا بازار میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب سستا بازار میں لگنے والی آگ شدت اختیار
کر گئی، جوتوں کےا سٹال میں لگی آگ نے اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ
میں لے لیا،آگ کے باعث کپڑوں کے600 سے زائد اسٹال جل کر راکھ ہوگئے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق کوڑا کرکٹ ضائع کرنے کیلئے آگ لگائی گئی تاہم تیز
ہوا کے باعث پآگ پھیل گئی جس نے سستے بازا رکو بھی لپیٹ میں لے لیا،کوشش کی
جارہی ہے کہ آگ پر جلد از جلد قابو پایا جائے ، مگر کپڑے کے اسٹالوں میں
لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،حادثہ پرفائربریگیڈ کی بارہ گاڑیاں پہنچ گئیں ہیں، مزید گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں۔