Aug 23, 2017 03:33 pm
views : 639
Location : Sports Board Punjab
Lahore- Provincial Sports Minister Jahangir Khanzada Meeting
لاہور،صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کی زیر صدارت کھیلوں کے حوالے سے اہم اجلاس
صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کی زیر صدارت اسپورٹس بورڈ پنجاب میں
کھیلوں کے فروغ اورا سپورٹس ایونٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ دنیا میں ا
سپورٹس ایک سائنس بن چکی ہے،اب وہ دور نہیں رہا کہ نوجوان عام گراؤنڈز میں
کھیل کر چیمپئن بن جائیں، نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کیلئے
ضروری ہے کہ ان کو جدید سہولتیں دی جائیں، پنجاب حکومت اس حوالے سےاہم
اقدامات کررہی ہے، نئے ٹیلنٹ کو ہر طرح کی رہنمائی اور تربیت دیں گے۔
وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی
نہیں، اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اسے تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے
پنجاب حکومت اہم اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھانے
کیلئے ان کو جدید سہولتیں دینا ہوں گی، سپورٹس میںآج جدید مشینری استعمال
ہورہی ہے، جس سے کھلاڑی تربیت حاصل کرکے چیمپئن بن رہے ہیں ،وہ دور گزر گیا
جب نوجوان عام گراؤنڈ میں کھیل کر چیمپئن بن جاتا تھا ،صوبائی وزیرکھیل
جہانگیر خانزادہ نے مزیدکہا کہ ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پنجاب کے گاؤں گاؤں
جائیں گے اور ٹیلنٹ کو تلاش کرکے ان کو تربیت دیں گے۔
اس موقع پرسیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے
بڑھنے کیلئے حکومت پنجاب بھرپورمواقع فراہم کر رہی ہے، ان کے لئے جدید
گراؤنڈز اور جمنازیم بنا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار
احمد گھمن نے کہا کہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے غیر ملکی کوچز سے
تربیت دلا رہے ہیں، ہم نوجوانوں سے پْرامید ہیں کہ وہ سپورٹس کی دنیا میں
ملک کا نام روشن کریں گے۔
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ فاطمہ خواجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس
زاہد حسین ، سابق ٹیسٹ کپتان انتخاب عالم، سابق صدر ہاکی فیڈریشن
اختررسول،ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان
اور دیگر حکام نے شرکت کی۔