Aug 23, 2017 07:03 pm
views : 701
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Governor Sindh
لاہور،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی سندھ کے گورنر محمد زبیر سے ملاقات
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے صوبہ سندھ کے گورنر محمد زبیر نے
گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،
اہم قومی امور اور سندھ میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا
گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے ملک میں امن و امان
اور عام آدمی کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو اپنے منشور کااولین نقطہ قرار
دیتی ہے اور اس ضمن میں مزید موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
رفیق رجوانہ نے کہا کہ حکومتوں کی کارکردگی اور مقبولیت کا پیمانہ صرف اور
صرف عوامی خدمت ہے ،انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی
حکومت اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بناء پر نہ صرف عوام کے ذہنوں اور دلوں
پر رہے گی بلکہ اْن کے ووٹوں سے دوبارہ بر سرِ اقتدارآئے گی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہمارے نزدیک عوامی خدمت عبات کا درجہ رکھتی
ہے، مسلم لیگ (ن) بہترین سیاسی حکمت عملی اور مفاہمتی سیاست کی وجہ سے
صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن بھی قائم ہو رہا ہے اور ترقی و خوشحالی کی
نئی راہیں بھی مرتب ہو رہی ہیں۔