Aug 23, 2017 07:19 pm
views : 691
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Chairman Joint Chief of Staff Jordan
اسلام آبا،صدر مملکت سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فرحت کی ملاقات
صدر مملکت ممنون حسین نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل
محمود فرحت سے ایوان صدر میں ملاقات کی،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال
پرغور کیا گیا۔
اس موقع پر صدر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و
استحکام کیلئے پاکستان مسلم امہ کی توقعات پر پورا اترے گا،صدر مملکت نے
شام کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شام کی تشویشناک صورتحال
سے مسلم امہ کی یکجہتی اور اتحاد متاثر ہو رہا ہے۔
ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان شام اور یمن کے مسئلہ پر غیر جانبدار ی کی
پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہےجبکہ پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان
کا خواہاں ہے اور خطہ میں امن چاہتا ہے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی
ایشیاء میں دیرپا امن ممکن نہیں،صدر مملکت نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں
تعاون بڑھانے پر زور دیا اور اردن کے نوجوان افسران کو پاکستان میں تربیتی
اداروں میں تربیت کی بھی پیشکش کی۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں
میں تعاون جاری رہے گا، پاکستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت
دیتا ہے اور پاک،اردن دفاعی تعاون باہمی مفاد اور عالمی امن کیلئے ہے۔
صدر ممنون حسین نے شاہ عبداللہ دوئم کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا
اور ان کی متحرک قیادت کی تعریف کی جس کی بدولت اردن نے قابل ذکر ترقی کی،
اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فرحت نے کہا کہ
اردن کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی افواج بہت پروفیشنل
اور بہادر ہیں، صدر مملکت نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کو نشانِ
امتیاز ملٹری بھی عطاء کیاجبکہ تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت
کی۔