Aug 24, 2017 12:59 pm
views : 658
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 94 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،94 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 94 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 42816 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر304 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔