Aug 24, 2017 01:37 pm
views : 692
Location : Different Places
Peshawar- DC Peshawar Media Talk About Dengue
پشاور،ڈپٹی کمشنر پشاور کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو
پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا تو حکومت کو بھی
آگاہی مہم چلانے کا خیال آہی گیا،ڈی سی پشاور کی جانب سے ڈینگی سے متاثرہ
علاقے میں مچھر مار اسپرے اور آگاہی مہم چلانے کے لئے ٹیمیں بھجوا دی گئی
ہیں۔
پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے
،صوبائی حکومت کو بھی بالآخر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی یاد آہی گئی،پہلے
وزیر اعلی پرویز خٹک نے جاں بحق ہونے والے افراد کےلئے پانچ پانچ لاکھ روپے
دینے کا اعلان کیا تو دوسری جانب ڈی سی پشاو ر ثاقب رضا اسلم نے بھی
متاثرہ علاقوں میں اسپرےکرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوا
دیں۔
اس موقع پر ڈی سی ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ ٹیمیں نہ صرف علاقے میں اسپرے
کرینگی بلکہ گھر گھر جاکہ علاقہ مکینوں کو ڈینگی کے حوالے سےآگاہی بھی دی
جائے گی ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی وائرس کی
روک تھام کے لئے دو کروڑ روپے فنڈ جاری کر دئے جو ضلعی حکومت کو ایڈیشنل
گرانٹ کے طور پر دیے جائیں گے، دوسری جانب سکول کے بچوں کو بھی ڈینگی وائرس
سے بچانے کے لئے آگاہی کتابچہ تیار کر لیا ہے جو اسکول میں بچوں کو پڑھایا
جائے گا۔