پشاور،اسپیکر کر پی کے اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں جلسے سے خطاب
اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصرکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے
بھیجی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کے بغیر اجازت کام کرنے پر افسوس ہے، اگر ٹیم
پہلے سے رابطہ کرتی تو مشترکہ طور پر کام کرتے جس کے بہتر نتا ئج سامنے
آجاتے ۔
اسد قیصر نے ضلع صوابی میں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی یونین کونسلز کی سطح
پر ڈینگی سے بچاو مہم کا بھی آغازکردیا جبکہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی
اسد قیصر نے صوابی میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان بھی کیا ہے48 کروڑ
کی لاگت سے اس منصوبے کا افتتا ح اگلے ہفتے متو قع ہے۔
ناقص کارکردگی پر اسپیکر نے پاکستان تمباکو بورڈکو خیبر پختون خوا میں ختم
کرنے کی بھی دھمکی دی ہےکہتے ہیں بورڈ کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لائی
جائے گی۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے علاقے مرغز میں جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید
مشکلات کا سامنا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے عدالتی فیصلے پر این اے13 میں گیس
کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا،منصوبے کا افتتاح رواں ماہ کے
آخری تاریخ کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کرینگے۔
دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان تمباکو بورڈکوشدید تنقید کا نشانہ
بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمباکو بورڈ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی
حیثیت رکھتا ہے تاہم بورڈ اپنا کا م ٹھیک سے نہ کرنے کے باعث غیر موثر ہے
جبکہ زمینداروں کی اصل نمائندگی بھی نہیں کررہا جس کیخلاف صوبائی اسمبلی
میں قراردادلاکر بورڈ کو صوبے سے ختم کیا جائیگا اور زمینداروں کے حق میں
متبادل بہترادارہ قائم کیا جائیگا۔