Aug 24, 2017 06:04 pm
views : 739
Location : Aziz Cross Bypass
Gujranwala- Factory Fire Case
گوجرانوالہ ،عزیزکراس بائی پاس کے قریب فرنیچرفیکٹری میں آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ منہدم
عزیزکراس بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں عزیز کراس بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی
فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ آگ نے فیکٹری سے
منسلک موٹرسائیکل پارٹس کے گودام کوبھی اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث
لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوجانے کا خدشہ ہے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ
گئیں جب کہ فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ کی
شدت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو کی مزید 4 گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں
تاہم فی الحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔