Aug 24, 2017 07:03 pm
views : 558
Location : Jati Umrah Raiwind
Lahore- Former PM Nawaz Sharif meets Asad Junejo
لاہور ، سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے اسد جونیجو کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات
سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے اسد جونیجو کی سابق وزیر اعظم نواز
شریف سے ملاقات، ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ میاں نواز شریف نے اسد جونیجو کی
مسلم لیگ ن میں شمولیت کو خوش آئیند قرار دیا۔ انہوں نے محمد خان جونیجو
مرحوم کی سیاسی خدمات کو بھی سراہا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق اسد خان جونیجو نے نواز شریف سے رائے
ونڈ میں ملاقات کی، گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز
شریف، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی بھی
موجود تھے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا محمد خان جونیجو مرحوم کی سیاسی خدمات
قابل ستائش ہیں، مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں صوبہ سندھ میں بڑی
کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام سے بے پناہ محبت
کرتے ہیں۔ جب بھی سندھ گیا وہاں کی عوام نے بہت پیار اور احترام دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ سندھ پاکستان کی دیگر اکائیوں کی طرح انہیں بہت عزیز ہے۔ سندھ صوفیوں اور قلندروں کی سر زمین ہے۔
اسد جونیجو نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام، مسلم لیگ ن کے استحکام سے
وابستہ ہے۔ میاں نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سالمیت کے
ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا اہل سندھ اجتمائی مسائل کے حل کے لئے امید بھری
نظروں سے نوازشریف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
اسد جونیجو نے اس موقع پر نوازشریف کو سندھ آمد کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔